August 2, 2024 9:35 PM

printer

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر 25 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ بھارت کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی

پیرس اولمپکس میں بھارتی تیرانداز Ankita Bhakat اور Dhiraj Bommadevara مکسڈ ٹیم مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کوارٹر فائنل میں اسپین کے تیراندازوں کو پانچ-تین سے شکست دی۔ شوٹنگ میں دو اولمپک تمغہ جیتنے والی منوبھاکر 25 میٹر ایئرپسٹل مقابلے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے گروپ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو تین-دو سے شکست دی ہے۔ اِسی دوران بھارت کے لکشیہ سین مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں چینی تائی پی کے Chou Tien Chen سے مقابلہ کریں گے۔خواتین کے پلس 78 کلو گرام زمرے میں Judoka Tulika کیوبا کی Idalys Ortiz سے ہار گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں