July 30, 2024 9:46 PM

printer

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھارت کیلئے کانسے کا دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے

پیرس اولمپک میں منوبھاکر اور سربجوت سنگھ نے دس میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نشانے بازی میں تاریخی طور پر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے چوتھے دن آج جنوبی کوریا کو ہرایا۔ بھاکر آزاد بھارت کی تاریخ میں پہلی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے ایک ہی اولمپکس مقابلوں میں دو تمغے جیتے ہیں۔
دوسری طرف پرتھوی راج ٹونڈئی مان 21 نمبر پر آئے اور مردوں کے Trap کوالیفائی کرنے کے راؤنڈ میں کامیاب نہ ہوسکے۔
شریاسی سنگھ اور راجیشوری کماری بھی خواتین کے Trap کوالیفائی راؤنڈ میں جیت حاصل نہ کرسکیں۔
بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی ستوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے انڈونیشیا کی جوڑی فجر الفیان اور محمد ریان اَردیانتو کو گروپ سی کے فائنل میچ میں سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ تیسرے درجے کی اِس بھارتی جوڑی نے کَل کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں تاریخی طور پر جگہ بنالی ہے۔ اُس نے عالمی سات نمبر کی جوڑی کو 40 منٹ میں اکیس-تیرہ، اکیس-تیرہ سے شکست دی۔ یہ میچ آج La Chapelle Arena میں کھیلا گیا۔ نتیجے کے طور پر ستوک-چراغ نے گروپ سی میں سب سے اوپر مقام حاصل کرلیا۔ انھوں نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز کے کوارٹر فائنلز کل شروع ہوں گے۔
البتہ ایک بری خبر یہ ہے کہ بھارت کی بیڈمنٹن جوڑی تنیشا کریسٹو اور اشونی پُنپّا، آسٹریلیا کی Setyana Mapasa اور Angela Yu سے ہار گئیں۔ یہ دونوں کھلاڑی خواتین کے ڈبلز کے گروپ سی میچ میں ہاری ہیں۔
ہاکی میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں، آئرلینڈ پر جیت حاصل کرکے دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ ہرمن پریت سنگھ نے بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو پول بی میں دو-صفر سے جیت دلانے میں بڑی مدد کی۔ ٹیم نے آئرلینڈ میں دو-صفر سے جیت حاصل کی ہے۔
تیر اندازی میں بھجن کور خواتین کے انفرادی مقابلے میں، سولہویں راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
کَشتی رانی میں بلراج پنوار مردوں کے سنگلز کے Sculls کوارٹر فائنل میں پانچویں مقام پر آئے۔
مردوں کی مُکے بازی میں بھارت کے امت پانگل کو زامبیا کے پیٹرک Chinyemba کے ہاتھوں 51 کلو گرام کے 16 باؤٹ راؤنڈ میں چار ایک سے شکست ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں