اور اب کچھ خبریں پیرس اولمپکس سے…
Music
پیرس اولمپکس کے پانچویں دن آج بھارتی دستے نے مکے بازی، بیڈمنٹن اور نشانے بازی میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مکے بازی میں، اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی، Lovlina – Borgohain، خواتین کے 75 کلوگرام زمرے میں ناروے کی Sunniva – Hofstad کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ اب اتوار کو ان کا مقابلہ چین کی Li – Qian سے ہوگا۔
تیر اندازی میں، خواتین کے انفرادی زمرے میں دیپیکا کماری، نیدر لینڈس کی Quinty – Roeffen کو ہراکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
ٹیبل ٹینس میں، Sreeja – Ankula نے اولمپکس کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی دوسری بھارتی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے دنیا کی 52 ویں نمبر کی کھلاڑی سنگاپور کی Jian – Zeng کو چار – دو سے ہرایا۔
بیڈمنٹن میں، پی وی سندھو، اپنے آخری گروپ میچ میں اِسٹونیا کی Kristin – Kuuba کو اکیس – پانچ اور اکیس- دس سے ہراکر خواتین سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جبکہ لکشیہ سین، دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی انڈونیشیا کے جوناتھن کِرسٹی کو اکیس – اٹھارہ، اکیس – بارہ سے ہراکر مردوں کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
نشانے بازی میں، Swapnil – Kusale مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن زمرے کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ساتویں مقام پر رہے تھے۔ فائنل مقابلہ کل ہوگا۔ بھارت نے اب تک دو تمغے حاصل کئے ہیں اور یہ دونوں تمغے نشانے بازی میں حاصل کئے گئے کانسے کے تمغے ہیں۔ x