پیرس اولمپکس کے آج پانچویں دن بھارت کے مکّے باز، تیر انداز، نشانے باز اور بیڈمنٹن کھلاڑی اپنے حریفوں کے خلاف مقابلہ کریں گے۔
مکے باز Lovlina Borgohain ناروے کی Sunniva Hofstad کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
نشانے بازی میں Aishwary پرتاپ سنگھ تومر مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کوالیفکیشن مقابلے میں حصہ لیں گے۔ جبکہ Shreyasi Singh اور راجیشوری کماری کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوسرے دن آج اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز گروپ مرحلے میں لکشے سین انڈونیشیا کے Jonatan Christie سے جبکہ ایچ ایس پرونوئے ویتنام کے Duch Phat Lee سے مقابلہ کریں گے۔
خواتین کے سنگلز گروپ مرحلے میں پی وی سندھو آج اسٹونیا کی Kristin Kuuba کا سامنا کریں گی۔
اور ٹیبل ٹینس میں Sreeja Akula خواتین کے سنگلز کے 32ویں راؤنڈ میں سنگاپور کی Jian Zeng کا سامنا کریں گی۔
تیر اندازی میں ترون دیپ رائے اور دیپیکا کماری مردوں اور خواتین کے 1/132 ایلیمینیشن راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔×