پیرس اولمپکس میں کَل پہلے دن بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار شروعات کی۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں منو بھاکر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
بھارت کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دی، جبکہ بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز کے مقابلے میں چراغ شیٹی اور ستول سائراج رنکی ریڈی کی جوڑی نے فرانس کی جوڑی کو ہرایا۔