July 25, 2024 9:47 PM

printer

پیرس اولمپکس میں بھارت کے مردوں اور خواتین کی تیر اندازی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے

بھارت نے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے ایک روز قبل آج اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں بھارت کے مردوں کی تیر اندازی ٹیم نے تیسرا مقام جبکہ خواتین کی تیر اندازی ٹیم نے چوتھا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اِس طرح سے دونوں ہی ٹیموں نے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے اپنی جگہ پکّی کرلی ہے۔ بھارت کے مردوں کی تیر اندازی ٹیم نے 2013 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ دھیرج Mommadevara نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا۔ ترون دیپ رائے 14 واں مقام، جبکہ پروین جادھو نے 39 واں مقام حاصل کیا۔ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب بھارتی وقت کے مطابق کل رات گیارہ بجے سے شروع ہوگی۔
سابق عالمی نمبر ایک اور دو مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ٹینس کھلاڑی اینڈی مَرے، پیرس اولمپک کے مردوں کے سنگلز مقابلوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
تاہم اپنے تیسرے اولمپک میڈل کیلئے پُر امید مَرے، مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں Dan Evans کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔
اِس سال کے کھیلوں کے اختتام کے بعد اینڈی مَرے، پیشہ ورانہ ٹینس سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں