August 4, 2024 9:44 PM

printer

پیرس اولمپکس میں بھارت کی ہاکی ٹیم، پنلٹی شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو چار- دو سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے

پیرس اولمپکس میں بھارت کی ہاکی ٹیم، پنلٹی شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو چار- دو سے ہراکر سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔
البتہ بیڈمنٹن میں بھارت کے سرکردہ کھلاڑی لکشیہ سین، سیمی فائنل میں ہار گئے۔ لکشیہ سین پہلے گیم میں اپنی اچھی کار کردگی کے باوجود بیس- بائیس سے شکست کھا گئے، جبکہ دوسرے گیم میں انھوں نے چھ- صفر سے جیت حاصل کی تھی۔ البتہ اب وہ کانسے کے تمغے کیلئے، ملیشیا کے Lee Zii jia کے ساتھ کھیلیں گے۔
مکے بازی میں Lovlina Borgohain خواتین کے 75 کلو گرام کے زمرے میں کوارٹر فائنل میں ہار گئیں۔ انھوں نے چین کی Li Qian کے ہاتھوں شکست کھائی۔
نشانے باز وجے ویر سدھو اور Anish Bhanwala نے 25 میٹر کی، مردوں کی ریپیڈ فائر پسٹل کے پہلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایتھلیٹکس میں پارُل چودھری تین ہزار میٹر کی steeplechase مقابلے میں آٹھویں نمبر پر رہیں۔
پیرس اولمپک میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے سونے کا تمغہ جیتا ہے اور گولڈ Slam مکمل کرلیا ہے۔ انھوں نے مردوں کے ٹینس سنگلز کے فائنل میں اسپین کے Carlos Alcaraz کو سات-چھ، سات-چھ سے ہرایا۔ نووواک جوکووچ اولمپک ٹینس مقابلے میں 1988 کے بعد 37 سال کی عمر میں سونے کا تمغہ جیتنے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ٹینس کی تاریخ میں سبھی چار گرینڈ Slam خطاب اور سونے کا ایک تمغہ جیت کر گولڈن Slam مکمل کرنے والے وہ پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے، یہ کارنامہ Steffi Graff، آندرے اگاسی، رافیل ندال اور سرینا ولیمس نے انجام دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں