August 11, 2024 10:28 AM

printer

پیرس اولمپکس میں بھارت کی مہم کُل 6 تمغوں کے ساتھ ختم

2024 کے پیرس اولمپکس میں کل بھارت کی مہم باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوگئی جس میں اس نے مجموعی طور پر چھ تمغے حاصل کیے۔ مقابلہ کرنے والی آخری بھارتی پہلوان Reetika Hooda کوارٹر فائنل میں ہار گئیں جبکہ گولفر Aditi Ashok اور دیکشا ڈاگر بھی میڈل مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

33 ویں اولمپکس کا آج آخری دن ہے اور زیادہ سے زیادہ تمغوں کے حصول کے تعلق سے چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ چین اس وقت 90 تمغوں کے ساتھ پہلے مقام پر ہے جس میں 39 سونے کے تمغے شامل ہیں۔ امریکہ سونے کے 38 تمغوں کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور جاپان تیسرے اور چوتھے جبکہ میزبان فرانس پانچویں مقام پر ہے۔ آخری دن بھارتی وقت کے مطابق خواتین کا میراتھن مقابلہ ہوگا۔ بعد ازاں خواتین والی بال، خواتین باسکٹ بال، مردوں کے واٹر پولو اور مردوں کے ہینڈبال مقابلے ہوں گے۔ پیرس میں 33 ویں اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔ ریٹائر ہونے والے بھارتی کے ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی پی آر سری جیش اولمپک میں کانسے کے دو تمغے حاصل کرنے والی منوبھاکر کے ساتھ پرچم بردار ہوں گے۔

آج رات Stade De France میں اختتامی تقریب کے ساتھ پیرس اولمپکس 2024 کا باقاعدہ اختتام ہوجائے گا۔ تقریب کا آغاز بھارتی وقت کے مطابق نصف شب ساڑھے بارہ بجے تقریباً 80 ہزار شائقین کے درمیان ہوگا۔

اختتامی تقریب میں اولمپک مشعل کو بھی بجھا دیا جائے گا اور اولمپک پرچم کو لاس انجیلس 2028 کو منعقد کرنے والی کمیٹی کو منتقل کردیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں