August 7, 2024 2:41 PM

printer

پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے ایک افسوسناک واقعہ

پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے ایک افسوسناک واقعہ یہ ہوا ہے کہ پہلوان ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو گرام فری اسٹائل کشتی مقابلے کا نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایسا فائنل میں اُن کے پہنچنے کے بعد چند گرام اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کی جانب سے رات بھر کی بھرپور کوششوں کے باوجود آج صبح اُن کا وزن 50 کلو گرام سے چند گرام زیادہ رہا۔   اِس سے پہلے ونیش پھوگاٹ نے عالمی نمبر ایک اور ٹوکیو اولمپک 2020 کی چمپئن جاپان کی Yui Susaki کو ہراکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اِس کے بعد کوارٹر فائنل میں ونیش نے یوکرین کی Oksana Livach کو سات-پانچ سے ہرایا اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں وہ کیوبا کی Yusneylis Guzman Lopez کو ہراکر فائنل میں پہنچیں اور ایک تمغہ یقینی بنالیا تھا اور اولمپکس کے فائنل میں پہنچنے والی وہ پہلی بھارتی خاتون پہلوان بن گئیں۔اب سب کی نگاہیں Manika Batra،    Sreeja Akula اور Archana Kamath کی ٹیبل ٹینس ٹیم پر مرکوز ہے، جس کا مقابلہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جرمنی سے ہو رہا ہے۔ایتھلیٹکس میں Hurdles مقابلے میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ Jyothi Yarraji، اونچی چھلانگ لگانے والے Sarvesh Anik Kushare اور ٹرپل جمپ میں حصہ لینے والے Abdulla Narangolintevida اور  Praveen Chithravel اپنے اپنے مقابلے کے پہلے  راؤنڈ میں اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ بھارت کیلئے ایتھلیٹکس میں سب سے بڑا مقابلہ مردوں کے 3 ہزار میٹر Steeplechase کے فائنل میں ہوگا، جس میں Avinash Sable تمغہ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ فائنل کَل کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں