July 31, 2024 2:35 PM

printer

پیرس اولمپکس میں بھارتی مکے باز، تیزانداز، بیڈمنٹن کھلاڑی اور نشانے باز آج اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

2024 کے پیرس اولمپکس کے پانچویں دن آج بھارت کے مکے باز، تیرانداز، بیڈمنٹن کھلاڑی اور نشانے باز اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مکے باز Lovlina Borgohain جنہوں نے ٹوکیو میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا، ناروے کی Sunniva Hofstad کے خلاف اپنی مہم شروع کریں گی۔

نشانے بازی میں Aishwary پرتاپ سنگھ تومر‘ مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کوالیفکیشن مقابلے میں حصہ لیں گے جبکہ  Shreyasi Singhاور راجیشوری کماری کوالیفکیشن راؤنڈ کے دوسرے دن آج اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ اِن دونوں نے پہلے دن 68 پوائنٹ حاصل کیے تھے۔

Anush Agarwalla آج گھوڑسواری کے انفرادی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز گروپ مرحلے میں لکشیہ سین انڈونیشیا کے Jonatan Christie سے جبکہ ایچ ایس پرونائے ویتنام کے Duch Phat Lee سے مقابلہ   کریں گے۔

خواتین کے سنگلز گروپ مرحلے میں پی وی سندھو آج اسٹونیا کی Kristin Kuuba کا سامنا کریں گی۔

اور ٹیبل ٹینس میں Sreeja Akula خواتین کے سنگلز کے 32ویں راؤنڈ میں سنگاپور کی Jian Zeng کا سامنا کریں گی۔

تیر اندازی میں ترون دیپ رائے اور دیپیکا کماری مردوں اور عورتوں کے 1/32 ایلیمینیشن راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

اِس دوران خواتین کے 54 کلوگرام کی مکے بازی کے  پری کوارٹر فائنل میچ میں پریتی Pawar آج صبح سویرے کولمبیا کی Yeni Arias سے ہار گئیں۔

اب تک بھارت نے کُل دو تمغے جیتے ہیں اور یہ دونوں نشانے بازی میں ملے ہیں۔ منوبھاکر نے خواتین کے دس میٹر ایئرپسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا اور پھر انہوں نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کا ایک اور تمغہ جیتا۔xxxx

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں