ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2024 9:52 AM

printer

پیرس اولمپکس میں آج سہ پہر بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین کا مقابلہ سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کھلاڑی وکٹر ایکسلسین سے ہوگا۔

پیرس اولمپک میں آج سیمی فائنل میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین کا مقابلہ ٹوکیو اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ڈنمارک کے Viktor Axelsen سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا۔ ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والی مکے باز Lovlina Borgohain کے خواتین کے 75 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں چین کی  Li Qian سے مقابلہ کریں گی۔

مردوں کی ہاکی ٹیم برطانیہ کے خلاف مقابلے میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ یہ کوارٹر فائنل مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دن میں ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اس دوران 25میٹر Rapid Fire Pistol کے کوالیفکیشن مرحلے میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے Anish Bhanwala اور Vijay Veer Sidhu مقابلہ کریں گے۔ کوالیفکیشن میں، Parul چودھری خواتین کے تین ہزار میٹر Steeplechaseکے پہلے راؤنڈ میں حصہ لیں گی جبکہ Jeswin Aldrin لمبی دوری کی چھلانگ میں بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ڈھائی بجے کوالیفکیشن راؤنڈ سے اپنی مہم کاآغاز کریں گے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                                               V/C Shaurya

کل میڈل کے تعلق سے بھارت کو امید تھی لیکن مایوسی ہاتھ لگی۔ منو بھاکر کے پاس خواتین کے 25میٹر پسٹل مقابلے میں لگاتار تیسرا اولمپک تمغہ جیتنے کا موقع تھا لیکن وہ چوک گئیں اور چوتھے مقام پر رہیں۔ لیکن انھوں نے پہلے ہی کانسہ کے  دو تمغے حاصل کرلیے ہیں اور آزادی کے بعد کسی بھارتی اولمپک کھلاڑی نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔ اس دوران Anant Jeet naruka مردوں کے SKEET فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ مہیشوری چوہان اب بھی خواتین کے  SKEET فائنل میں جگہ بنا سکتی ہیں وہ اس وقت آٹھویں مقام پر ہیں جبکہ دو دو کوالیفائنگ راؤنڈ باقی ہیں۔ تیر انداز ی میں سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری اور بھجن کور بھی اپنے اپنے مقابلے ہار گئیں۔ مکے بازی مقابلے میں نشانت دیو 71 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں Marco Alonso Verde Alvarez  سے ہار گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں