August 5, 2024 9:18 PM

printer

پیرس اولمپکس میں، بھارت کی ٹیبل ٹینس کی خواتین کی ٹیم کوارٹر فائنلس میں پہنچ گئی ہے

پیرس اولمپکس میں ٹیبل ٹینس ٹیم مقابلے میں مَنیکا بَترا، سِریجا اَکُولا اور اَرچنا کامَت سمیت بھارت کی خواتین کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی ٹیم کو تین – صفر سے شکست دی۔ اِس کامیابی کے ساتھ وہ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہیں۔
کُشتی میں نِشا دَہیا، کوارٹر فائنل مقابلے میں شمالی کوریا کی کھلاڑی Pak Sol Gom سے آٹھ – دَس سے ہار گئیں۔ اس سے قبل وہ آٹھ – دو سے اُس وقت سبقت حاصل کئے ہوئے تھیں، جب وہ زخمی ہوگئیں اور انہوں نے تین بار میڈیکل ٹائم آؤٹس لئے۔
بیڈمنٹن میں بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین، اُس وقت تاریخی اولمپک تمغہ حاصل کرنے سے چوک گئے، جب وہ کانسے کے تمغے کیلئے میچ میں ملیشیا کے Lee Zii Jia سے اکیس – تیرہ، سولہ – اکیس، دَس – بارہ سے ہار گئے۔
بھارتی نشانے باز آنند جیت سنگھ نَروپا اور مہیشوری چوہان Skeet مِکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کے تمغے کے کھیل میں چین سے ہار گئے۔
آج بعد میں، ایتھلیٹکس میں دو کھلاڑی بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ کِرن پہل، جوکہ خواتین کے 400 میٹر کے راؤنڈ -ایک میں کھیلیں گی اور ایشین گیمز کی طلائی تمغہ حاصل کرنے والے Avinash Sable تین سو میٹر Steeplechase فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے مقابلہ کریں گے۔
بادبانی میں ویشنو Saravanan مردوں کے مقابلے میں اپنی مہم جاری رکھیں گے، جبکہ نیترا کمارَن خواتین کے Dinghy مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں