August 13, 2024 2:29 PM

printer

پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت کو ڈوپنگ مخالف ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر 18 مہینوں کے لیے معطل کردیا گیا

بیڈمنٹن سے متعلق عالمی فیڈریشن، BWF نے 2020 ٹوکیو اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑی پرمود بھگت کو ڈوپنگ مخالف ضابطوں کی خلاف ورزی کے لیے 18 ماہ کی مدت تک معطل کردیا ہے۔ اپنی معطلی کی وجہ سے پرمود 2024 پیرس پیرالمپک کھیلوں میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ایک بیان میں BWF نے کہا ہے The Court of Arbitration of Sport, CAS کی ڈوپنگ مخالف ڈویژن نے اس سال یکم مارچ کو بھگت کو ڈوپنگ مخالف ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا۔ بھگت میں 12 مہینوں کے اندر تین بار کمیاں پائی گئی ہیں۔

بھگت ایک SL3 کھلاڑی ہیں، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف CAS کی اپیل ڈویژن میں اپیل کی تھی۔ 29 جولائی کو CAS کی اپیل ڈویژن نے بھگت کی اپیل کو خارج کردیا اور CAS کی ڈوپنگ مخالف ڈویژن کے مارچ میں دئیے گئے فیصلے کو برقرار رکھا۔ بھارتی پیرابیڈمنٹن کھلاڑی نے ٹوکیو پیرالمپک میں مردوں کے سنگلز میں SL3 زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں