پیرس پیرالمپکس 2024 کے آج چوتھے دن بھارتی کھلاڑی مختلف کھیل مقابلوں میں مزید تمغے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ایتھلیٹکس میں بھارت کے رَوی رَنگولی مردوں کے Shot Put F40 فائنل میں مقابلہ کریں گے، جبکہ نِشاد کمار مردوں کے ہائی جَمپ کے T47 کے فائنل میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اِدھر Avani Lekhara سونے کا ایک اور تمغہ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔ وہ R3 مکسڈ دَس میٹر رائفل کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گی۔ دوسری طرف مردوں کے سنگلز SL4 بیڈمنٹن سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔اِس میں Suhas Yathiraj کا مقابلہ Sukant Kadam سے ہوگا۔ اِس طرح بیڈمنٹن میں بھی بھارت کو تمغہ ملنا طے ہے۔ اِس کے علاوہ، ٹریک اور فیلڈ مقابلوں میں بھی بھارتی کھلاڑی تمغے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
Site Admin | September 1, 2024 2:57 PM