August 29, 2024 10:27 PM

printer

پیرالمپکس گیمز پیرس 2024 میں، بھارتی بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے پہلے دن اپنے افتتاحی میچ جیت لئے ہیں

پیرالمپکس گیمز 2024 میں بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی Sukant Kadam اور Tarun Dhillon نے پہلے دن کے افتتاحی میچ میں SL4 زمرہ کا میچ جیت لیا ہے۔ ٹوکیو 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایک اور شٹلر Suhas Lalinakere Yathiraj کا دن ملا جلا رہا۔ دن کے شروعات میں Yathiraj نے Palak Kohli کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں SL3-SU5 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ 41 سالہ شٹلر نے کچھ دیر بعد پھر اپنی مہم کی شروعات کی اور مردوں کے سنگلز میں SL4 زمرے میں اپنی زبردست مہم کا آغاز کیا اور انہوں نے انڈونیشین جوڑی کو گروپ اے میں شکست دی۔اِسی دوران بھارت کی مانسی جوشی اور مندیپ کور خواتین سنگلز کی SL3 زمرہ میں اپنا افتتاحی میچ ہار گئیں۔بھارتی پیرا آرچر شیتل دیوی دوسرے نمبر پر جبکہ سریتا، خواتین کے مقابلوں میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ پیرس پیرالمپکس 2024 میں انفرادی کمپاؤنڈ اوپن Ranking میں شیتل نے 703 پوائنٹ کا نیا ذاتی ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ ترکیہ کی Oznur Cure Girdi سات سو چار پوائنٹ سے ایک پوائنٹ پیچھے رہ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں