August 27, 2024 9:20 PM

printer

پیرالمپکس کھیل مقابلے، کل سے پیرس میں شروع ہو رہے ہیں۔ بھارتی پیرا ایتھلیٹس کا 84 ارکان پر مشتمل دستہ اِن کھیلوں میں سونے کے تمغے حاصل کرنے کیلئے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے

پیرالمپکس کھیل مقابلے، کل سے پیرس میں شروع ہو رہے ہیں۔ بھارتی پیرا ایتھلیٹس کا 84 ارکان پر مشتمل دستہ اِن کھیلوں میں سونے کے تمغے حاصل کرنے کیلئے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔ پیرالمپکس میں بھیجا گیا اب تک کا یہ سب سے بڑا دستہ ہے۔ بھارت نے 2021 میں ٹوکیو پیرالمپکس میں سونے کے پانچ تمغوں سمیت ریکارڈ 19 تمغے حاصل کیے تھے اور مجموعی درجہ بندی میں اُس کا 24 واں مقام تھا۔ گزشتہ برس ہانگزو ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں نے سونے کے 29 تمغے سمیت 111 تمغے جیتے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔
ہانگزو میں تمغے جیتنے والے کئی کھلاڑی، اِس پیرالمپکس ٹیم میں شامل ہیں مثلاً عالمی ریکارڈ کے حامل نیزہ پھینکنے والے Sumit Antil اور رائفل نشانے باز Avani Lekhara، یہ دونوں کھلاڑی سونے کے تمغوں کا دفاع کریں گے جو انھوں نے ٹوکیو میں جیتا تھا۔ بھارت اِس بار 12 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں