August 28, 2024 10:24 AM

printer

پیرالمپکس کھیل مقابلے، آج پیرس میں شروع ہوں گے، جن میں بھارت کے 84 ایتھلیٹس حصہ لیں گے

پیرالمپکس گیمس 2024 کا آج پیرس میں باضابطہ طور پر آغاز ہو رہا ہے۔ یہ کھیل 8 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ فرانس، پہلی مرتبہ موسم گرما کے پیرالمپکس کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس نے پچھلی مرتبہ 1992 میں اپنے شہروں Tignes اور Al-Bertville میں سرمائی پیرالمپکس کی میزبانی کی تھی۔

پیرس پیرالمپکس میں بھارت کے کُل 84 پیرا ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں یہ بھارت کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ بھارت، کھیل کود کے 22 مقابلوں میں سے 12 میں حصہ لے گا۔ جن میں وہ پیرا سائیکلنگ، پیرا جوڈو اور پیرا کشتی رانی مقابلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کررہا ہے۔

پیرس 2024 پیرالمپکس، 9 ستمبر کو ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں