پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم پی ایل آئی کے تحت ٹیلی مواصلات آلات کی پیداوار کی فروخت، 50 ہزار کروڑ روپے کے اہم سنگِ میل کو پار کر گئی ہے۔ مواصلات کی وزارت کے مطابق اس اسکیم نے گزشتہ 3 سال کے دوران 3 ہزار 400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے اور برآمدات 10 ہزار 500 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس اسکیم نے 17 ہزار 800 سے زیادہ براہِ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کیے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم PLI کے سبب بھارت میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ PLI اسکیم کا مقصد گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور بھارت کو ٹیلی مواصلات آلات کی پیداوار کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔×
Site Admin | July 10, 2024 10:16 PM