August 6, 2024 10:11 AM

printer

پہلی کثیر ملکی فضائی مشقیں ترنگ شکتی 2024 آج تملناڈو کے سولر میں شروع ہوں گی۔

بھارت، آج سے تملناڈو کے Sular میں پہلی کثیر ملکی فضائی مشق ’ترنگ شکتی 2024‘ کی میزبانی کرے گا۔ اِس مشق میں تقریباً 30 ممالک حصہ لے رہے ہیں اور 30 میں سے 10 ممالک اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ اس میں شرکت کریں گے۔ یہ مشق دو مرحلوں میں ہو رہی ہے جس کا مقصد بھارت کی دفاعی صلاحیت کا اظہار اور اس مشق میں حصہ لینے والے ممالک کی فوجوں کے درمیان اشتراک کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل اے پی سنگھ نے مطلع کیا کہ اس مشق کا پہلا مرحلہ تمل ناڈو کے Sular میں آج سے 14 اگست تک اور دوسرا مرحلہ راجستھان کے جودھپور میں 29 اگست سے  14 ستمبر تک ہوگا۔                                          S/B AP Singh Air Marshal

ایئر مارشل اے پی سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت، ملک میں ہی تیار کردہ لڑاکا طیارے اور سازوسامان کی نمائش کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں