ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 9:31 AM | Khoko World PM

printer

پہلی بار منعقد ہونے والے کھو کھو کے عالمی کپ میں، بھارت کی مرد اور خواتین دونوں ہی ٹیموں نے خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

پہلی بار منعقد ہونے والے کھو کھو کے عالمی کپ میں، بھارت کی مرد اور خواتین دونوں ہی ٹیموں نے خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ دونوں ٹیموں نے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہوئے مقابلے میں، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ خطاب اپنے نام کیا۔ مردوں کی ٹیم نے فائنل میں نیپال کو 36 کے مقابلے 54 کے بڑے فرق سے ہرایا۔ اس سے پہلے خوارتین کی ٹیم نے اپنے فائنل مقابلے میں، نیپال کو 40 کے مقابلے 78 کے نمایاں فرق سے شکست دی۔

مردوں کے فائنل مقابلے میں نیپال نے اچھا مقابلہ کیا لیکن وہ بھارت کو ٹکر نہیں دے سکی۔ مردوں کی ٹیم نے گروپ اسٹیج میں برازیل، پیرو اور بھوٹان کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا اور سبھی فائنل میں برازیل کو شکست دی۔

دوسری جانب خواتین ٹیم فائنل مقابلے میں شروعات سے ہی نیپال سے آگے رہی۔ گروپ اسٹیج میں انہوں نے جنوبی کوریا، ایران اور ملیشیا کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا اور سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں