August 10, 2024 9:21 AM

printer

 پہلوان امن سہراوت، پیرس کھیل مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیت کر، بھارت کے، سب سے کم عمر تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں

پیرس اولمپک میں کَل شام بھارتی پہلوان امن سہراوت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 57 کلو گرام کے فری اسٹائل زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

سہراوت نے Puerto Rico کے پہلوان Darian Cruz کو تیرہ پانچ سے ہرایا۔ پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارت کیلئے یہ چھٹا اور کشتی میں پہلا تمغہ ہے۔ 2008 کے بعد سے امن نے کشتی میں یہ تمغہ جیت کر بھارت کو آگے بڑھایا ہے۔ البتہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اس 21 سالہ پلوان کو سیمی فائنل میں جاپان کے Rei Higuchi سے صفر دس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امن نے اس تمغے کے ساتھ پی وی سندھو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب وہ 21 سال 24 دن کی عمر میں تمغہ جیتنے والے پہلے سب سے نو عمر ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

سردست بھارت نے کانسے کے 5 اور چاندی کے ایک تمغے جیتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ سہراوت پیرس اولمپک میں حصہ لینے والے بھارت کے واحد مرد پہلوان تھے۔

اس دوران ان کھیلوں میں بھارت کی آخری خاتون پہلوان باقی رہ گئی ہیں، جن کا نام ریتکا ہوڈا ہے۔ خواتین کے 76 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں ریتکا آج اپنی مہم کی شروعات کریں گی۔ شروعاتی مرحلے میں ان کا مقابلہ ہنگری کی Bernadett Nagy سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں