ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پڈوچیری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جسمانی اعضا کا عطیہ دینے والوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔

پڈوچیری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جسمانی اعضا کا عطیہ دینے والوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔ عطیہ دہندگان کی جانب سے زندگیوں کو بچانے کی کوشش کے احترام کے بدلے انھیں یہ اعزاز دیے جائیں گے۔

اِس قدم پر عمل آوری کے لیے رہنما خطوط تیار کرلیے گئے ہیں۔ حکومت نے اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ   برین ڈیڈ کیسوں سے متعلق، ضلع کلکٹروں اور مقامی ایڈمنسٹریٹرس کو فوری طور پر مطلع کریں۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق ضلع کلکٹرس اور مقامی ایڈمنسٹریٹرس، اعضا کا عطیہ دینے والوں کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گے اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

اِس کے علاوہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی جیسے انعقاد پر لیفٹننٹ گورنر یا وزیراعلیٰ، عطیہ دہندگان کے افرادِ خاندان کو سرکاری تقریبات میں مدعو کریں گے اور عوامی طور پر انھیں اعزاز بخشیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں