پچھلے ماہ کی 28 تاریخ تک ای-شرم پورٹل پر 30 کروڑ 58 لاکھ غیر منظم کارکنوں نے اپنے نام درج کرائے۔ لیبر اور روزگار کے وزیر نے اطلاع دی کہ پچھلے برس پہلی جنوری سے 31 دسمبر تک ای-شرم پورٹل پر ایک کروڑ 23 لاکھ رجسٹریشن کرائے گئے تھے، جو 33 ہزار 700 کی یومیہ اوسط اندراج ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کی 12 اسکیموں کو پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے جس تک 22 بھارتی زبانوں میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وزیر موصوف نے غیرمنظم کارکنوں کے ایک جامع قومی ڈاٹا بیس کی تشکیل کیلئے 20 اگست 2021 کو پورٹل کا افتتاح کیا تھا جو آدھار سے جڑا ہوا ہے۔ یہ پورٹل غیرمنظم کارکنوں کیلئے ایک ہی جگہ پر تمام حل فراہم کرنے کے مقصد سے ہے۔
Site Admin | February 3, 2025 9:24 PM
پچھلے ماہ کی 28 تاریخ تک ای-شرم پورٹل پر 30 کروڑ 58 لاکھ غیر منظم کارکنوں نے اپنے نام درج کرائے۔
