مالی برس 2024-25 میں خردہ افراط زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگیا، جو 2018 سے 6 برسوں میں کم ترین ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی قیمت کے اشاریے CPI کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق مارچ 2025 کیلئے سال بہ سال کی افراطِ زر کی شرح کم ہوکر 3 اعشاریہ تین چار فیصد ہوگئی۔ اِس سے فروری 2025 کے مقابلے 27 بنیادی پوائنٹس کی گراوٹ کا اظہار ہوتا ہے اور اس طرح یہ اگست 2019 سے اب تک کی سب سے کم ماہانہ افراطِ زر کی شرح ہے۔
صارفین کی قیمت کا اشاریہ ایک انتہائی اہم اقتصادی اشاریہ ہے، جسے الگ الگ وقت پر خردہ قیمتوں کی عام سطح میں آنی والی تبدیلیوں کی پیمائش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اشیاء اور خدمات، جن پر عموماً اخراجات کئے جاتے ہیں، کی طے شدہ ضرورتوں پر کنبوں کو کتنی رقم خرچ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اِن میں غذا، لباس، مکان اور ایندھن شامل ہے۔
اِس حصولیابی پر بھارت کے ریزرو بینک کی ستائش کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اقتصادی شرح کے فروخت کو برقرار رکھتے ہوئے قیمتوں کے بڑھنے کو روکنے کی پائیدار کوشش کا اظہار کرتے ہیں۔
اِس سے ریزرو بینک آف انڈیا کی ترقی نواز مالیاتی پالیسی کی اثر پذیری کا اظہار ہوتا ہے، جس نے قیمتوں کے استحکام اور اقتصادی توسیع میں کامیاب توازن قائم کیا ہے۔x