پچھلے دس سال میں میک ان انڈیا اقدام نے ملک کو تعمیر کرنے کی بھارت کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ 25 ستمبر 2014 کو وزیر اعظم نے اِس اسکیم کی شروعات کی تھی۔ اِس اسکیم نے بھارت کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے 10 سال مکمل کرلئے ہیں۔ بھارت میں میک ان انڈیا سے ’میڈ اِن انڈیا‘ کی شکل میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور یہ اپنے آپ میں ایک عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اِس پروگرام کا مقصد مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جان ڈالنا، ملازمتیں پیدا کرنا اور مقامی پیداوار کو بڑھا کر ملک کی معیشت کو فروغ دینا تھا۔ اب جبکہ میک اِن انڈیا پروگرام کا دوسرا مرحلہ 27 شعبوں میں پھیلا ہوا ہے، یہ پروگرام بھارت کو مینوفیکچرنگ کے عالمی منظرنامے میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر آگے بڑھنے میں مدد کر رہا ہے۔ میک اِن انڈیا پروگرام سے 2014-15 میں 45 ارب ڈالر سے زیادہ براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شروعات ہوئی تھی جو 2021-22 میں ریکارڈ تقریباً 85 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اپریل 2014 اور مارچ 2024 کے درمیان بھارت کو 667 ارب ڈالر FDI حاصل ہوئی، جو پچھلے 24 سال میں حاصل ہوئی FDI کا 67 فیصد ہے۔ اپنی شروعات کے 10 سال بعد میک ان انڈیا پروگرام نے کئی ریکارڈ توڑے جن کے ذریعے یہ بھارت کے سب سے زیادہ پُراثر معاشی اقدامات میں شامل ہوگیا۔ میک اِن انڈیا پروگرام لچک، اختراع اور ترقی کی پہچان بن گیا ہے۔
Site Admin | December 31, 2024 9:19 PM
پچھلے دس سال میں میک ان انڈیا اقدام نے ملک کو تعمیر کرنے کی بھارت کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے
