پٹنہ میں، آل انڈیا پریزائڈنگ افسروں کی باوقار 85 ویں کانفرنس AIPOC، آج شروع ہوگی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اِس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ کانفرنس 43 سال کے وقفے کے بعد بہار میں منعقد کی جا رہی ہے، پورے ملک کے مختلف قانون ساز اداروں اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے پریزائڈنگ افسران ”آئین کے 75 سال کی تکمیل: آئینی اقدار کو مستحکم بنانے میں پارلیمنٹ اور ریاست کے قانون ساز اداروں کا تعاون“ کے موضوع پر تبادلہئ خیال کریں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Dharmendra Kumar Rai
بہار، تیسری مرتبہ باوقار کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ بہار اسمبلی اسپیکر نندکشور یادو نے کہا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر بہار قانون ساز اسمبلی کے سینٹرل ہال میں کانفرنس کے مکمل اجلاس کی صدارت کریں گے۔
آج سہ پہر اسمبلی میں مکمل اجلاس منعقد ہوگا۔ مختلف قانون ساز اداروں کے اسپیکرس، نائب اسپیکرس، چیئرمین، اور ڈپٹی چیئرمین سمیت تقریباً تین سو مندوبین کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے پٹنہ پہنچ گئے ہیں۔
بہار کے گورنر عارف محمد خاں کل کانفرنس کے اختتامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، پارلیمنٹ کے طور طریقوں سے متعلق کتاب کے آٹھویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو نے، آکاشوانی کے خبروں کے شعبے کو بتایا کہ اِس تقریب کے دوران ایک میزبان کی حیثیت سے، وہ مہمانوں کے لیے، رنگا رنگ پروگراموں کی شکل میں بہار کی ثقافتی وراثت کو نمایاں کریں گے۔