پُوسا کرشی وِگیان میلہ 2025 آج سے نئی دلّی میں، منعقد کیا جا رہا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان، میلے کا افتتاح کریں گے۔
اِس تین روزہ میلے کا موضوع ہے: ’اُنّت کرشی-وِکست بھارت‘۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزراء مملکت رام ناتھ ٹھاکر اور بھاگیرتھ چودھری، 24 فروری کو اختتامی اجلاس کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Pallavi
کرشی وِگیان میلے کی اصل دلکشی جدید ترین اقسام اور ٹیکنالوجیز کی نمائش ہے، جو زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے نے تیار کی ہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کو، زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے، کرشی وِگیان کیندروں، کسانوں کی پیداوار کی تنظیموں، کاروباریوں اور اِسٹارٹ اَپس کی تیار کردہ اہم ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور خدمات سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔ اِس کے علاوہ تکنیکی اجلاس اور کسانوں و سائنسدانوں کی بات چیت بھی ہوگی، جس میں آب و ہوا کی مزاحم زراعت، فصلوں کے تنوع، ڈیجیٹل زراعت اور نوجوانوں و خواتین کے لیے کاروبار کے موقعوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔