پولینڈ میں وزیر اعظم ڈونلڈ Tusk نے غیر قانونی امیگریشن کو کم کرنے کی خاطر پناہ لینے کے کچھ حقوق کو عارضی طور پر معطل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وارسا میں ایک شہری پلیٹ فارم کنونشن کے دوران انہوں نے پولینڈ کے فیصلے کو یوروپی ملکوں کی جانب سے تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کچھ حریف ممالک اور لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملکوں میں پہنچانے والے افراد پناہ لینے کے حق کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔
پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کو اِس بارے میں پورا کنٹرول ہونا چاہیئے کہ یہاں کون داخل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سرکار غیرقانونی مائیگریشن کو کم سے کم کرنے کیلئے کام کرے گی۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق جناب Tusk نے زور دے کر کہا کہ پولینڈ، یوروپی یونین کی ایسی کوئی بھی پالیسی اختیار نہیں کرے گا، جس سے اُس کی سکیورٹی خطرے میں پڑجائے۔x