مرکز نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشنوں اور پولیس محکمے کے کنٹرول والے مقامات کو گواہوں سے پوچھ تاچھ کے مرکز قرار نہ دیا جائے۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلاّ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں کو اِس بارے میں خط لکھا ہے۔ سبھی پولیس اسٹیشنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا،2023 کے تحت گواہوں کی آڈیو-ویڈیو الیکٹرانک ذرائع سے گواہی کے لیے مخصوص مقامات کو نامزد کریں۔ تین نئے فواجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھنیم، ایک جولائی سے نافذ العمل ہوچکے ہیں، جنہوں نے تعزیرات ہند 1860 کی جگہ لی ہے۔
Site Admin | July 16, 2024 2:27 PM