پورے کیرالہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پوری ریاست سے بڑے پیمانے پر بارش سے ہونے والے نقصان کی خبریں ملی ہیں۔ آج دو ضلعوں میں اورینج الرٹ جبکہ 7 اضلاع میں Yellow الرٹ جاری کیا گیاہے۔
موسلا دھار بارش ہونے کا سلسلہ جاری رہنے سے کئی اضلاع سے بڑی مقدارمیں پانی بھرنے، مٹی کے تودے کھسکنے اور سمندری کٹاؤ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بڑے باندھوں کے شٹرس کھول دیے گئے ہیں۔ کیرالہ میں کل اس مانسون سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ x