ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 5, 2025 9:36 PM

printer

پورے شمالی بھارت میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ گھنے کہرے کے سبب ریل اور فضائی خدمات متاثر ہیں

جموں وکشمیر میں سری نگر کے میدانی اور دیگر علاقوں میں آج بعد دوپہر، اوسط سے شدید بارش اور برفباری ہوئی۔ جموں ڈویژن کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہوئی، جس کی وجہ سے پورے کشمیر خطے میں سردی میں شدت آگئی ہے۔حکام نے کشمیر خطے کی اہم اور رابطہ سڑکوں سے، برف ہٹانے کیلئے عملے اور مشینوں کو کام پر لگادیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جموں وکشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے وقت اوسط سے شدید برفباری اور دوپہر تک اس میں کمی آجانے کا امکان ہے۔
بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI نے، روزانہ آمد ورفت کرنے والوں کیلئے آج سرینگر جموں قومی شاہراہ کے، رام بَن – بانیہال سیکشن پر، بانیہال قصبے کیلئے دو اعشاریہ تین پانچ کلو میٹر طویل 4 لین والی بائی پاس سڑک کا افتتاح کیا جسے حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔
جموں سے سرینگر تک کی لین نمبر ایک، ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے جبکہ سرینگر سے جموں تک کی لین نمبر دو پر اگلے 15 دن میں آمد ورفت شروع ہوجائے گی۔ سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت اور سرینگر سے پروازیں بھی خراب موسم کی وجہ سے رُکی ہوئی ہیں۔
شمالی بھارت میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی سرگرمیوں میں کمی آگئی ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور شمال مغربی اترپردیش میں اگلے دو دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اتراکھنڈ کے اونچے علاقوں میں اگلے 36 گھنٹے کے دوران، بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس میں اُترکاشی بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں