پورے شمالی بھارت میں، کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور راجستھان میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمے نے بتایا کہ شمالی بھارت کے علاقوں میں اگلے تین چار دن تک، صبح اور رات کے وقت گھنا کہرا چھایا رہے گا۔ امکان ہے کہ آج شمال مشرقی خطّے میں، الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے۔
محکمے نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ اگلے دو دن کے دوران، شمال مغربی، وسطی اور مشرقی بھارت کے درجہئ حرارت میں، 2 سے 4 ڈگری سیلسئس کمی آئے گی۔
ملک کے شمالی خطّے میں گھنے کہرے کی وجہ سے، بہت سی ریل خدمات اور پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
دلّی آنے والی تقریباً 25 ریل گاڑیاں کَل، 5 سے 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں اور دلّی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر تقریباً 50 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔×