ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 15, 2024 9:27 AM

printer

پورے دلی اور این سی آر خطے میں خراب ہوتے ہوئے ہوا کے معیار کے پیش نظر آلودگی سے نمٹنے کے لئے سخت  GRAP 3  اقدامات نافذ

ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے ہوا کی کوالٹی کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے دلّی، NCR میں آج صبح 8 بجے سے رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP کے تیسرے مرحلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے اور دوسرے مرحلے کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دلّی NCR میں ہوا کے خراب ہوتے معیار کے پیش نظر، کَل GRAP کی ذیلی کمیٹی نے ایک میٹنگ کی تھی۔ NCR اور DPCC کی آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ اور GRAP کے تحت اقدامات سے وابستہ مختلف ایجنسیوں کو تیسرے مرحلے کے تحت اقدامات کو سختی سے لاگو کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP کے تیسرے مرحلے کے تحت سڑکوں کی مشینوں کے ذریعہ سوئیپنگ اور دھول اُڑنے کو روکنے کیلئے روزانہ پانی کے چھڑکاؤ میں تیزی لائی جائے گی۔ بورنگ اور ڈریلنگ کے کاموں سمیت تعمیراتی کاموں پر سخت پابندی نافذ رہے گی۔ سبھی انہدامی کاموں، سیور لائن یا پانی کی لائن بچھانے اور مستری کے کاموں پر بھی پابندی رہے گی۔ پورے NCR خطے میں اسٹون کریشر اور کانکنی سے متعلق سرگرمیاں بند رہیں گی۔ شہریوں کو کم فاصلے کیلئے یا تو پیدل چلنے یا سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جو لوگ گھر سے کام کرسکتے ہیں، انہیں ورک فرام ہوم کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں