ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 9:46 PM

printer

پوری غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم سے کم 23 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں

آج غزہ پٹی میں، اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم سے کم 23 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ فلسطین کے صحت افسران نے بتایا کہ جب سے اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے پہلے غزہ میں فلسطین کے مسلح گروپ حماس کے خلاف حملے دوبارہ شروع کیے ہیں، تب سے اب تک تقریباً 700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے پوری بستی کے ہزاروں مکینوں کو یہ علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد یہ تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے سبھی شمالی سرحدی قصبوں کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ یہ علاقہ خالی کر دیں۔ اُس نے کہا کہ اِس علاقے سے اسرائیل پر فلسطین کی طرف سے راکٹ داغے گئے تھے۔ غزہ شہر کے متاثرہ قصبوں میں جبالیہ، بیت اللحیّہ، بیت الحُنین اور شیجائیہ بھی شامل ہیں۔ علاقہ خالی کرنے کے احکامات، جنوب میں خان یونس اور رفاح کیلئے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ دوبارہ شروع کیے گئے اِن حملوں کا مقصد، حماس پر زور ڈالنا ہے کہ وہ بقیہ 59 یرغمالوں کو رہا کر دے، جو غزہ میں اُس کی قید میں ہیں۔
امید ہے کہ اِن میں سے تقریباً 24 افراد، زندہ ہیں۔ دوسری طرف مسلح گروپ حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اُس نے 19 جنوری کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں