ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 20, 2024 9:58 AM

printer

پوری دنیا میں IT کی بڑے پیمانے پر خرابی کے سبب، ایئرلائنز سے لے کر حفظان صحت تک عالمی خدمات میں، جو رکاوٹ آگئی تھی، اُسے رفتہ رفتہ دور کیا جارہا ہے

پوری دنیا میں ایئرلائنز سے لے کر حفظام صحت تک کی خدمات میں کَل کئی گھنٹے تک IT میں بڑے پیمانے پر خرابی آجانے کے سبب، جو کمپیوٹر نظام میں رکاوٹ آگئی تھی، اُسے رفتہ رفتہ دور کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ، مائیکروسوفٹ کے سوفٹ ویئر میں خرابی آجانے کے سبب متاثر ہوئے تھے۔ کاروبار، بینک خدمات، اسپتال اور ایئرلائنز کا کام کاج اِس خرابی کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

مائیکرو سوفٹ کے سی ای او ستیہ نارائن نڈیلا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایاکہ وہ کراؤڈ اسٹرائک کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں تاکہ صارفین سے متعلق تکنیکی رہنمائی اور مدد فراہم کی جاسکے اور نظام کو نظام کو محفوظ طریقے سے آن لائن بحال کیا جاسکے۔

کراؤڈ اسٹرائک کے سی ای او نے اِس رکاوٹ پر معذرت کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ اِسے دور کرنے کیلئے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اِس میں کچھ وقت لگے گا۔

کچھ ایئرلائن خدمات معمول پر واپس آنی شروع ہوگئی ہیں۔ دنیا بھر میں IT سے متعلق اِس خرابی کے سبب پانچ ہزار سے زیادہ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

بھارت میں بہت سی پروازوں کو التوا میں رکھنا پڑا یا پھر منسوخ کرنا پڑا۔ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی پروازیں متاثر ہوئیں۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی مختلف ایئرلائنوں کی تقریباً 30 پروازوں میں رخنہ پیدا ہوا۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہاہے کہ حکومت، مائیکرو سوفٹ اور اُس سے متعلق ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہاکہ بھارت کی، کمپیوٹر سے متعلق ہنگامی صورتحال میں کارروائی کرنے والی ٹیم CERT-In، بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہم کمپنیوں کے چیف انفارمیشن سکیورٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ سبھی متاثرہ کمپنیاں اپنے نظام کو بحال کرنے کیلئے لگاتار کام کر رہی ہے اور بہت سی جگہوں پر یہ نظام جزوی طور پر کام بھی کرنے لگا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں