بھارتی بائیو لاجسٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی ماہر پورنما دیوی برمن کو ٹائم میگزین نے Women of the Year کے خطاب سے نوازا ہے۔ اس فہرست میں ایسے غیرمعمولی لیڈروں کو شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے زیادہ بہتر اور مساوی دنیا بنانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ 45 سالہ پورنما دیوی اس فہرست میں واحد بھارتی خاتون ہیں، جو آسام کی رہنے والی ہیں، جنہیں معدوم ہورہے پرندے گروڑ کے تحفظ کی سمت میں ان کی غیرمتزلزل کوششوں کیلئے جانا جاتا ہے، جسے مقامی طور پر Hargile کہا جاتا ہے۔
Site Admin | February 21, 2025 2:47 PM
پورنیما دیوی برمن کو ٹائم میگزین نے وومن آف دی ائیر کے خطاب سے نوازا
