پورا شمالی بھارت سرد لہر کی گرفت میں ہے اور صبح کے وقت گھنا کہرا چھایا ہوا ہے۔ اگلے تین سے چار دن کے دوران، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، بہار، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ کے کچھ حصوں اور دلّی میں صبح اور رات کے وقت گھنا کہرا چھائے رہنے کی امید ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر دن کے وقت بھی سردی کی شدت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اروناچل پردیش میں کچھ مقامات پر کَل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔گھنے کہرے کی وجہ سے ملک کے شمالی حصے میں کئی ریل گاڑیاں اور پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر دھندہ کی وجہ سے تقریباً 50 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے البتہ کوئی فلائٹ منسوخ نہیں کی گئی ہے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنس سے رابطے میں رہیں تاکہ فلائٹ کی تازہ ترین معلومات حاصل کرسکیں۔
Site Admin | January 7, 2025 9:14 PM