آج صبح ہریانہ کے پنچکولہ میں پنجور کے نزدیک ہریانہ روڈویز کی ایک بس پلٹ گئی جس میں 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔ ہریانہ حکومت نے اس معاملے میں بس کے ڈرائیور سندیپ کمار اور کنڈکٹر یشپال کو معطل کردیا ہے۔ ہریانہ کے ٹرانسپورٹ محکمے کے وزیر اسیم گوئل نے کہا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات کے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور جس روٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے اس پر دو نئی بسیں شروع کی جائیں گی۔ زخمیوں کو پنچکولہ میں سیکٹر 6 سول اسپتال اور پنجور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور کچھ کو PGI چنڈی گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔x
Site Admin | July 8, 2024 2:36 PM