پنجاب میں کَل شام چنڈی گڑھ کے نزدیک موہالی میں ایک تین منزلہ عمارت کے ڈھہ جانے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ اِن میں سے ایک کی شناخت Drishti Verma کے طور پر کی گئی ہے، جو ہماچل پردیش میں Theog کی رہنے والی تھیں۔ انہیں کَل رات نازک حالت میں ملبے سے باہر نکالا گیا تھا۔ بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ ایک شخص کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے۔
موہالی کے ڈپٹی کمشنر Viraj Tirke نے ہمارے جالندھر کے نامہ نگار کو بتایا کہ فوج، NDRF اور ریاستی پولیس کی ٹیموں نے کَل شام کو ہی بچاؤ کارروائی شروع کردی تھی تاکہ عمارت کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے لوگوں کو باہر نکالا جاسکے۔