پنجاب کے فیروزپور میں آج صبح ایک المناک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ پانچ افراد کی موت جائے حادثہ پر ہی ہوگئی جبکہ سات دیگر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ زخمیوں کو فیروزپور اور فریدکوٹ کے کئی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 20 سے زیادہ افراد کو لے جارہی ایک پک اَپ وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ان تمام افراد کا تعلق ویٹر کے پیشے سے تھا اور کسی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ ریاستی حکومت نے مہلوکین کے رشتہ داروں کو دو-دو لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کے علاج کا خرچ بھی ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
Site Admin | January 31, 2025 9:33 PM
پنجاب کے فیروزپور میں آج صبح ایک المناک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے
