آج سرکار نے بتایا ہے کہ پنجاب کی منڈیوں میں 126 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان پہنچ چکا ہے۔ اِس میں سے 120 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی خریداری سرکاری اداروں اور بھارت کی فوڈ کارپوریشن نے کی ہے۔ صارفین کے امور اناج اور سرکاری نظامِ تقسیم کی وزارت نے یہ جانکاری دی ہے۔ اُس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گریڈ-A کا دھان کم از کم امدادی قیمت 2 ہزار 320 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خریدا جارہا ہے۔ خریف کے منڈی کے موجودہ سیزن کے دوران سرکار اب تک 27 ہزار 995 کروڑ روپے کی دھان خرید چکی ہے، جس سے لگ بھگ 6 لاکھ 58 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ مرکزی سرکار نے منڈی کے موجودہ سیزن کے دوران 185 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کا نشانہ رکھا ہے اور یہ خریداری اِس مہینے کی 30 تاریخ تک جاری رہے گی۔×
Site Admin | November 9, 2024 3:34 PM