پنجاب پولیس نے ریاست میں امن وقانون میں رخنہ ڈالنے کی پاکستان کی ISI اور دہشت گرد گروپ کی نئی سازش کا پردہ فاش کیا ہے۔ ببر خالصہ انٹرنیشنل اور خالصتان زندہ آباد فورس سے تعلق رکھنے والے تمام 14 ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ ہی ریاست میں پولیس تنصیبات کو نشانہ بناکر کئے گئے آٹھ بم دھماکوں کے واقعات بھی حل کرلئے گئے ہیں۔ اِن لوگوں کے پاس سے دو اے کے 47 رائفلیں، پانچ گرینیڈ، دو Glock پسٹل اور ایک کلو گرام ہیرئن برآمد کی گئی ہے۔ پولیس ڈائرکٹر جنرل گورو یادو نے بتایا کہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیمیں BKI اور KZF پنجاب کے گینگسٹروں اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کا استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ نوجوانوں کو لالچ دے کر اِس سرحدی ریاست کے مختلف ضلعوں میں واقع پولیس تھانوں پر حملہ کرکے امن میں رخنہ ڈال سکیں۔
Site Admin | December 30, 2024 9:38 PM