ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 3:29 PM

printer

پنجاب پولیس نے حال ہی میں امریکہ سے واپس بھیجے گئے افراد کی شکایات پر آٹھ ٹریول ایجنٹس پر مقدمہ دائر کیا ہے

پنجاب پولیس نے حال ہی میں امریکہ سے واپس بھیجے گئے اُن افراد کی شکایات پر آٹھ ٹریول ایجنٹس پر مقدمہ دائر کیا ہے، جو پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہیں جھوٹا وعدہ کرکے اِن ایجنٹوں کے ذریعے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل کیا گیا۔ پنجاب NRI امور کے پولیس کے ADG پروین سنہا کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کے بعد پولیس کے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ اِس مہینے کی پانچ تاریخ کو امریکی طیارہ 104 بھارتی تارکین وطن کو لے کر، جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے، امرتسر میں شری گرورام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اترا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں