ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 19, 2025 9:43 PM

printer

پنجاب پولیس نے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود کے ساتھ 13 کارندوں کو گرفتار کرکے ISI کے پشت پناہی والے دو غیرملکی دہشت گرد گروہوں کا پتہ لگایا ہے

پنجاب پولیس نے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود کے ساتھ 13 کارندوں کو گرفتار کرکے ISI کے پشت پناہی والے دو غیرملکی دہشت گرد گروہوں کا پتہ لگایا ہے۔ پنجاب پولیس کے سربراہ گورو یادو نے بتایا کہ فرانس اور یونان سے ببرخالصہ انٹرنیشنل کے کارندے اِن گروہوں کو چلا رہے تھے اور یہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی ISI کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہے تھے۔پولیس نے جو اسلحہ اور گولی بارود برآمد کیا ہے، اس میں راکٹ سے چلائے جانے والے دو گرینیڈ لانچرس اور دیسی ساخت کے دو دھماکہ خیز حربے شامل ہیں۔ اِن حربوں میں دو کلو گرام RDX تھا اور ریموٹ کنٹرول نظام نصب تھا۔ جناب گورو یادو نے بتایا کہ پولیس نے اِس طرح دہشت گردی پھیلانے اور امن میں خلل ڈالنے کی ISI کی سرپرستی والی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں