پنجاب میں کچھ اور دنوں تک سردی کی صورتحال جاری رہنے کی امید ہے۔ البتہ ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں دھند سے راحت کی توقع ہے۔ اِدھر اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
پنجاب میں سرد لہر کی شدت جاری ہے، ریاست میں آج شام زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت سنگرور میں 15 اعشاریہ 8 ڈگری، امرتسر میں 12 اعشاریہ دو اور موہالی میں 11 اعشاریہ 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین دن میں کم از کم درجہئ حرارت کے بارے میں امید ہے کہ 9 سے 12 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ چنڈی گڑھ میں قائم محکمہئ موسمیات کے ڈائریکٹر سریندر پال نے بتایا کہ فی الحال راحت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چنڈی گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت11 اعشاریہ 3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔