پنجاب میں کسانوں کی جانب سے دن بھر کے بند کے اعلان کے تناظر میں مکمل رد عمل سامنے آیا ہے۔ کسانوں نے اس بند کا اعلان، اس لئے کیا ہے کہ اُن کی فصلوں کیلئے کم ازکم امدادی قیمت کی قانونی طور پر گارنٹی دی جائے۔ اس کے سبب ریل اور سڑک ٹریفک بری طرح متاثر ہوا، اور ریاست کے بہت سے مقامات پر تجارتی مراکز بند رہے۔ کسانوں نے مختلف سڑکوں پر دھرنے دیئے، جس کی وجہ سے ٹریفک میں رخنہ پڑا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریاست کے کسی بھی حصے سے اب تک کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ فیروز پور کے ڈویژنل ریلوے منیجر DRM دفتر نے آکاشوانی کو بتایا کہ 200 سے زیادہ ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے، کچھ مدت کیلئے معطل کردیا گیا ہے یا وہ تاخیر سے چل رہی ہیں۔ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کو تاخیر اور منسوخی کے بارے میں بتانے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔احتجاج کرنے والے کسان، اِس سال فروری سے شمبھو اور کھنوری سرحدی علاقوں میں احتجاج کررہے ہیں۔
دوسری جانب ریلوے نے آج کسان یونین کی جانب سے پنجاب بند کے پیش نظر 150 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔کسانوں کی یونین نے آج صبح سات بجے سے سہ پہر چار بجے تک بند کا اعلان کیا ہے۔ منسوخ کی گئی ریل گاڑیوں میں دلّی اور پنجاب کے درمیان چلنے والی شتابدی اور وَندے بھارت ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔ ناردن ریلوے کے مطابق ریل گاڑیوں کو منسوخ کیے جانے کے علاوہ 13 ریل گاڑیوں کے اوقات میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔x