پنجاب میں منشیات کی لَت سے نمٹنے کیلئے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے کَل ماہرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی، جس میں ریاست میں دماغی صحت سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب سنگھ نے ایک جامع نظریے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے دماغی صحت کو ترجیح دی جائے۔ ڈاکٹر سنگھ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہنر کے فروغ کے پروگرام کے ذریعے منشیات کے شکار لوگوں کو بااختیار بنائیں تاکہ اُن کی بازآباد کاری کی جاسکے۔ انہوں نے ایسے افراد کو حکومت کے مختلف اقدامات کے ذریعے روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے پر بھی زور دیا تاکہ وہ اپنی زندگی پھر سے شروع کرسکیں۔x
Site Admin | February 20, 2025 2:45 PM
پنجاب میں منشیات کی لَت سے نمٹنے کیلئے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نے ماہرین کے ساتھ دماغی صحت سے متعلق پالیسی تیار کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
