July 5, 2024 10:01 AM

printer

پنجاب میں بھی امنگوں والے ضلعوں اور بلاکوں کیلئے نیتی آیوگ کے Sampoornta ابھیان کا آغاز ہوگیا

پنجاب میں بھی امنگوں والے ضلعوں اور بلاکوں کیلئے نیتی آیوگ کے Sampoornta ابھیان کا آغاز ہوگیا ہے۔ اِس مہم کے تحت 6 اہم اشاریوں کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے لگاتار کوششیں کی جائیں گی۔

نیتی آیوگ کے سَمپورنتا ابھیان کے دائرے میں پنجاب کے دو امنگوں والے ضلعے اور دس بلاک آئیں گے۔ اِن ضلعوں میں صحت، تغذیے، زراعت اور سماجی ترقی سے متعلق مختلف اہم کاموں کے بارے میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔ علاقے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے کَل فیروز پور میں سمپورنتا ابھیان تقریب میں شرکت کی۔ ایک اسکول ٹیچر امن پریت تلوار نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے یہ ابھیان بہت مفید ثابت ہوگا۔

اسی طرح امرتسر ضلعے کے اجنالہ اور گرداس پور ضلعے کے ڈیرا بابا نانک علاقے میں بھی سمپورنتا ابھیان تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ بقیہ بلاکوں میں اِس کا آغاز آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں