پنجاب میں احتجاج کر رہے کسانوں نے آج ایک مرتبہ پھر اپنا ’دلّی چلو مارچ‘ ایک دن کیلئے روک دیا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ فیصلہ شمبھو چیک پوائنٹ پر کچھ کسانوں کے اُس وقت زخمی ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جب ہریانہ پولیس کو اُنہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پانی کی بوچھار کا استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اس دوران کسانوں کے لیڈر جگجیت سنگھ Dallewal کو طبی امداد کو یقینی بنانے کی سپریم کورٹ کی ہدایات کے پیش نظر آج پٹیالہ کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع پولیس چیف نے اُن سے ملاقات کی۔ جگجیت سنگھ Dallewal، گزشتہ اٹھارہ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
Site Admin | December 14, 2024 9:11 PM
پنجاب میں احتجاج کر رہے کسانوں نے آج ایک مرتبہ پھر اپنا ’دلّی چلو مارچ‘ ایک دن کیلئے روک دیا
