پنجاب میں، بھٹنڈا میں ایک سڑک حادثے میں تقریباً آٹھ مسافر اُس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک بس ایک پُل سے ٹکرانے کے بعد ایک نالے میں جا گری۔ یہ بس Talwandi Sabo سے آرہی تھی۔ بھٹنڈا کے ڈپٹی کمیشنر شوکت احمد پارے نے کہا ہے کہ اِس بس میں سفر کر رہے 26 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ NDRF اور ضلع پولیس حادثے کے فوراً بعد مقام پر پہنچی اور رضاکاروں کی مدد سے مسافروں کو بچایا گیا۔×
Site Admin | December 27, 2024 10:10 PM